مریخ کی کیوروسٹی روور: 12 سال سے کس توانائی پر کام کر رہی ہے؟

0

 مریخ کی کیوروسٹی روور: 12 سال سے کس توانائی پر کام کر رہی ہے؟

کیوروسٹی روور، جو مریخ پر 12 سال سے موجود ہے، حال ہی میں اپنے تباہ حال ٹائروں کی کہانی بیان کرتا ہے۔ لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا کہ اس کے پاس سولر پینل نہیں ہیں، تو یہ اتنے طویل عرصے تک کیسے توانائی حاصل کر رہا ہے؟

آج ہم آپ کو اس کی منفرد پاور کا راز بتاتے ہیں۔ کیوروسٹی اور مریخ پر موجود دیگر روور، جیسے Perseverance، تابکار مادے (Radioactive Material) کی مدد سے توانائی حاصل کرتے ہیں۔

آپ تصویر میں جو سفید چکری حصہ دیکھ رہے ہیں، وہ اس کا پاور ہاؤس ہے، جس میں صرف 11 پاونڈ (تقریباً 4.8 کلوگرام) پلوٹونیئم 238 کا آکسائیڈ موجود ہے۔ یہ تابکار مادہ اپنی تابکاری کے ذریعے حرارت پیدا کرتا ہے (Radioactive Decay)، جسے تھرموکپل (Thermocouples) کے ذریعے برقی توانائی میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ اس عمل کو Seebeck Effect کہتے ہیں۔

یہ تابکار مادہ 110 واٹ برقی توانائی پیدا کرتا ہے اور روزانہ 2.5 کلو واٹ گھنٹے (kWh) توانائی فراہم کرتا ہے، جو روور کی تمام توانائی کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ اس کی ہاف لائف 88 سال ہے، یعنی 88 سال بعد اس کی حرارت تقریباً آدھی رہ جائے گی۔

اس کا بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ موسمی اثرات سے متاثر نہیں ہوتا اور سالوں تک بلا رکاوٹ توانائی فراہم کرتا ہے۔ یہ سسٹم پہلے بھی چاند کے مشنز، وائجر جہازوں، پائیونیر 10 اور 11، اور زحل و مشتری کے مشن نیو ہورائزنز اور کیسینی میں استعمال کیا جا چکا ہے۔

دنیا میں اس وقت 400,000 ٹن سے زیادہ نیوکلیئر پلانٹس سے تابکار فضلہ موجود ہے، جس کا ایک مفید استعمال ممکنہ طور پر مستقبل میں سامنے آئے گا۔


Don't forget me in your prayers. Let us know about your reactions 😊


Join Us On

For queries, save the admin's number and message with your name, city, age, and education:

  • 📱 +923306744069

Post a Comment

0Comments

Please Select Embedded Mode To show the Comment System.*