ہزاروں سال قبل ہندو راجہ بکرم جی کے حکم پر ماہر جوتشیوں اور فلکیات کے ماہرین نے بڑی عرق ریزی کے بعد ایک منفرد دیسی کیلنڈر تیار کیا، جسے "بکرمی سال" کہا جاتا ہے۔ یہ کیلنڈر انگریزی کیلنڈر سے تقریباً 58 سال پہلے وجود میں آیا اور آج تک اپنی ٹائمنگ میں حیرت انگیز طور پر درست ہے۔
دیسی کیلنڈر کی یہ خصوصیت ہے کہ وقت گزرنے کے باوجود اس کے ماہ و سال میں کوئی فرق نہیں آیا، اور یہی استحکام اسے منفرد بناتا ہے۔ پنجاب کے دیہات میں آج بھی اسی بکرمی سال کو اپنی تقریبات، خاص طور پر شادی بیاہ کی رسومات کے لیے بنیاد بنایا جاتا ہے۔
یہ کیلنڈر نہ صرف ایک روایتی نظام وقت ہے بلکہ پنجاب کے دیہی علاقوں میں ثقافتی اور معاشرتی اہمیت بھی رکھتا ہے۔ دو ہزار اسی سال کا یہ بکرمی کیلنڈر ہمیں اپنے ماضی کی خوبصورت یادوں اور روایات سے جوڑنے کا ایک ذریعہ فراہم کرتا ہے، جسے وقت نے تو تبدیل نہیں کیا، لیکن لوگوں کی زندگیوں میں آج بھی وہی قدر و قیمت رکھتا ہے۔
Don't forget me in your prayers. Let us know about your reactions 😊
Join Us On
For queries, save the admin's number and message with your name, city, age, and education:
- 📱 +923306744069
.jpg)
