کامیڈی کا بے تاج بادشاہ: عمر شریف کا ناقابلِ فراموش سفر
کامیڈی کی دنیا میں ایک ایسا نام جو ہر لب پر مسکراہٹ بکھیر دیتا تھا، آج وہ جسمانی طور پر ہمارے درمیان نہیں، لیکن اپنی مزاحیہ شاعری اور بے مثال اداکاری کے ذریعے عمر شریف ہمیشہ کے لیے دلوں میں زندہ ہیں۔ تین سال بیت گئے، لیکن ان کا فن آج بھی مداحوں کے دلوں میں اپنی جگہ قائم رکھے ہوئے ہے۔
پیدائش اور ابتدائی زندگی
کامیڈی کا سفر اور شہرت
ان کی کامیابی کی خاص بات یہ تھی کہ جب بڑے نام جیسے معین اختر، اسمٰعیل تارا اور ماجد جہانگیر کا طوطی بول رہا تھا، عمر شریف نے اپنی الگ پہچان بنائی۔
تھیٹر اور فلمی دنیا میں کارنامے
ٹی وی میں مشکلات کے باوجود، عمر شریف نے تھیٹر کا انتخاب کیا اور جلد ہی اپنی کامیڈی کے منفرد انداز سے ناظرین کو مسحور کیا۔ انہوں نے کراچی کے اسٹیج ڈراموں سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور 40 سال پر محیط کامیاب سفر طے کیا۔
ان کے مشہور اسٹیج ڈرامے:
- "بکرا قسطوں پر" – جس نے انہیں بین الاقوامی شہرت دلائی
- "میری بھی تو عید کرا دے"
- "یہ ہے نیا تماشہ"
- "بڈھا گھر پہ ہے"
فلمی دنیا میں بھی عمر شریف نے ہدایت کاری اور اداکاری کے جوہر دکھائے، جن میں "مسٹر 420"، "کندن"، "حساب"، اور "لاٹ صاحب" شامل ہیں۔ ان میں سے "مسٹر 420" خاص طور پر بہت مقبول ہوئی۔
الیکٹرانک میڈیا اور بین الاقوامی مقبولیت
جب الیکٹرانک میڈیا کا دور آیا، عمر شریف واپس کراچی آئے اور مختلف ٹی وی شوز اور پلے کیے، جن میں:
- "دی شریف شو"
- "عمر شریف ورسز عمر شریف"
ایوارڈز اور اعزازات
ان کی خدمات کے اعتراف میں، حکومت پاکستان نے انہیں تمغہ امتیاز سے نوازا۔
یادیں اور وراثت
"عمر شریف کی ہنسی اور خوشیوں کی میراث، آنے والی نسلوں کے لیے ایک نایاب خزانہ ہے"۔
Don't forget me in your prayers. Let us know about your reactions 😊
Join Us On
For queries, save the admin's number and message with your name, city, age, and education:
- 📱 +923306744069
.jpg)
