یوم پیدائش ڈرامہ نویس خواجہ معین الدین

0


 یوم پیدائش ڈرامہ نویس خواجہ معین الدین

آج ممتاز ڈرامہ نویس خواجہ معین الدین کا یوم پیدائش ہے۔

خواجہ معین الدین پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے ممتاز ڈراما نویس تھے جو اپنے ڈرامے "مرزا غالب بندر روڈ پر" کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔

خواجہ معین الدین 23 مارچ 1924ء کو حیدرآباد دکن، برطانوی ہندوستان کے زمیندار گھرانے میں پیدا ہوئے۔ حیدرآباد (دکن) میں رہتے ہوئے انہوں نے اکثر ریڈیو دکن سے پروگرام نشر کیے۔ انہوں نے زمانہ طالب علمی میں چند ڈرامے بھی لکھے، جن میں "سرکاری دکان" اور "پرانے محل" بہت پسند کیے گئے۔ 1948ء میں پاکستان آنے کے بعد بھی انہوں نے اس شغل کو جاری رکھا۔

پاکستان میں انہوں نے کئی ڈرامے تحریر کیے جن میں سب سے پہلا ڈراما "زوال حیدرآباد" تھا۔ اس کے بعد انہوں نے "نیا نشان"، "لال قلعے سے لالوکھیت تک"، "تعلیم بالغان"، "مرزا غالب بندر روڈ پر"، "جیل کو کہیں سسرال"، "جلسہ عام" اور "ساون کا اندھا" نامی ڈرامے نہ صرف تحریر کیے بلکہ ان کی ہدایات بھی دیں۔ ان کے ڈرامے طنز کے نشتروں اور مزاح کی حلاوت کا خوبصورت مرقع تھے اور دیکھنے والے ایک لمحے کے لیے بھی ان کے مکالمات کے طلسم سے باہر نہیں نکل پاتے تھے۔

حکومت پاکستان نے خواجہ معین الدین کی فنی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں 14 اگست 1966ء کو صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔

ڈرامے:

  • زوال حیدرآباد
  • مرزا غالب بندر روڈ پر
  • نیا نشان
  • لال قلعے سے لالوکھیت تک
  • تعلیم بالغان
  • جیل کو کہیں سسرال
  • جلسہ عام
  • ساون کا اندھا

خواجہ معین الدین 9 نومبر 1971ء کو کراچی، پاکستان میں وفات پا گئے۔ انہوں نے صرف 47 سال کی عمر پائی مگر اتنی کم عمری کے باوجود وہ ڈراما نگاری میں اپنے انمٹ نقوش رقم کر گئے۔ وہ کراچی میں سخی حسن کے قبرستان میں سپردِ خاک ہوئے۔

Don't forget me in your prayers. Let us know about your reactions 😊


Join Us On

For queries, save the admin's number and message with your name, city, age, and education:

  • 📱 +923306744069

Post a Comment

0Comments

Please Select Embedded Mode To show the Comment System.*