اعتماد کی پرورش: شیر کے بچوں کی کہانی

0


 

اعتماد کی پرورش: شیر کے بچوں کی کہانی

افریقہ کے گھاس کے میدانوں میں جب شیر کے بچے کھیل رہے ہوتے ہیں، تو ان میں سے ایک بچہ بڑے شیر کی کھال پر اپنے ننھے دانت گھسنے لگتا ہے۔ اس لمحے، بڑے شیر کی دہاڑ سن کر ہمیں یہ سوچنے پر مجبور ہونا پڑتا ہے کہ کیا واقعی یہ چھوٹے دانت اتنی تکلیف پہنچا سکتے ہیں؟ جواب ہے: بالکل نہیں۔ پھر وہ دہاڑ کیوں مارتا ہے؟

یہ دہاڑ دراصل اس بچے کے اعتماد کو بڑھانے کے لیے ہے، تاکہ وہ جان سکے کہ اس کی طاقت ایک دن اسے اتنا خوفناک بنا سکتی ہے کہ پورے جنگل میں اس کی ہیبت ہو۔ یہی یقین لے کر، جب وہ بڑا ہوتا ہے، تو بڑے بڑے ریوڑ اس کی موجودگی سے خوفزدہ ہوتے ہیں۔

ہم اپنے بچوں کو بڑا تو کرتے ہیں، مگر اکثر ان سے ان کا اعتماد چھین لیتے ہیں۔ ہمارا تعلیمی نظام بھی انہیں کمزور بناتا ہے۔ مثال کے طور پر، ہمارے سکولوں میں استاد مضمون چیک کرتے ہیں کہ آیا طالب علم نے ان کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کی ہے یا نہیں، جبکہ فن لینڈ میں استاد صرف یہ دیکھتا ہے کہ طالب علم کی سوچ کہاں تک پہنچی ہے۔ وہاں نمبر دینے کی بجائے، بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھایا جاتا ہے۔

یہی معاملہ والدین اور خاندانوں کے ساتھ بھی ہے۔ بچے زندگی بھر دوسروں کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرتے ہیں، اور اس دوڑ میں خود کو کھو دیتے ہیں۔ یہ دوڑ جیتنے والے بھی خوش نہیں ہوتے، اور ہارنے والے کو ہم خوش ہونے کا حق بھی نہیں دیتے۔ کبھی کبھی سوچتا ہوں کہ شاید افریقہ کے شیر اپنے بچوں کی تربیت ہم سے بہتر کرتے ہیں—وہ جانور ہیں، مگر ان میں اعتماد تو ہوتا ہے.


Don't forget me in your prayers. Let us know about your reactions 😊


Join Us On

For queries, save the admin's number and message with your name, city, age, and education:

  • 📱 +923306744069

Post a Comment

0Comments

Please Select Embedded Mode To show the Comment System.*