ایک جنگل کی کہانی: اونٹ اور گیدڑ
ایک سرسبز جنگل میں ایک اونٹ اور ایک گیدڑ دوستانہ زندگی گزار رہے تھے۔ گیدڑ اونٹ کو "مامو" بلاتا تھا، جبکہ اونٹ گیدڑ کو "بھانجا" کہہ کر پکارتا تھا۔
ایک دن، گیدڑ نے اونٹ سے کہا، "ماموں، جنگل سے باہر دریا کے پار ایک گاوں ہے۔ وہاں ایک تربوز کا باغ ہے، چلو وہاں چلتے ہیں! خوب پیٹ بھر کے تربوز کھائیں گے اور واپس آ جائیں گے۔"
اونٹ نے پہلے تو انکار کیا، "بھانجے، وہاں جانا خطرناک ہو سکتا ہے۔" مگر گیدڑ کی چالاکی نے اونٹ کو راضی کر لیا، اور دونوں سفر پر نکل پڑے۔
خطرے کی علامت
جنگل کی حدود سے باہر نکلتے ہی، وہ ایک دریا نما ندی کے قریب پہنچ گئے۔ یہاں ایک مسئلہ تھا—گیدڑ تیرنا نہیں جانتا تھا۔ اونٹ نے گیدڑ کو اپنی پیٹھ پر بٹھایا اور بہادری سے دریا پار کرا دیا۔
باغ میں پہنچ کر انہوں نے خوب تربوز کھائے، کیونکہ اس وقت سخت دوپہر کی گرمی میں باغ میں کوئی بھی نہیں تھا۔ جب دونوں نے پیٹ بھر لیا، اونٹ نے کہا، "چلو بھانجے، اب نکلتے ہیں، کہیں کوئی آ جائے!"
گیدڑ کا شور
گیدڑ نے کہا، "ماموں، مجھے ہنکنی آتی ہے! میں کھانا کھا کر جب تک اونچی آوازیں نہ نکالوں، مجھے چین نہیں آتا!" اونٹ نے منتیں کیں، "بھانجے، ایسا مت کرو! تم تو بھاگ جاو گے، میں نہیں بھاگ سکتا!"
مگر گیدڑ نے ایک نہ سنی اور شور مچانا شروع کر دیا۔ اس شور سے باغ کا مالک جاگ گیا اور بڑے سے ڈنڈے کے ساتھ ان کے پیچھے آ گیا۔ گیدڑ نے مالک کو دیکھتے ہی 120 کی سپیڈ سے بھاگنا شروع کر دیا، لیکن بےچارہ اونٹ پکڑا گیا۔
سزا کا وقت
باغ کا مالک اونٹ کی خوب دھلائی کرنے لگا۔ جب وہ تھک گیا تو اونٹ بمشکل بچ نکلا اور آہستہ آہستہ واپس جنگل کی طرف چل پڑا۔ جب وہ دریا کے پاس پہنچا، تو گیدڑ وہاں بیٹھا تھا۔
گیدڑ نے خوشی سے کہا، "ماموں، تم اتنی دیر کیوں لگ گئے؟ میں تو کب کا یہاں پہنچ گیا تھا!" اونٹ نے خاموشی اختیار کی اور کچھ نہ کہا۔
دریا کی گہرائی
گیدڑ اونٹ کی پیٹھ پر بیٹھ گیا، لیکن اونٹ نے چپ چاپ پانی میں داخل ہو گیا۔ جب وہ دریا کے درمیان پہنچا، تو گیدڑ نے پوچھا، "ماموں، بیچ دریا کیوں رک گئے؟"
اونٹ نے جواب دیا، "بھانجے، میں کھانا کھا کر جب تک ڈوبکی نہ ماروں، مجھے چین نہیں آتا!" گیدڑ چلاتا رہا اور منتیں کرتا رہا، لیکن اونٹ نے ایک نہ سنی اور ڈوبکی لگا دی۔
ختم شد
اس کے بعد گیدڑ کو کچھ پتہ نہ چلا کہ اونٹ کہاں گیا۔ بس ایک بات واضح تھی—چالاکی کا کھیل ہمیشہ مہنگا پڑتا ہے۔
Join Us On
For queries, save the admin's number and message with your name, city, age, and education:
- 📱 +923306744069
.jpg)
