کنویں کا جن اور خون کے رشتے کی طاقت

0

 

کنویں کا جن اور خون کے رشتے کی طاقت

کہتے ہیں کہ ایک دن ایک گاؤں کے کنوئیں میں عجب معاملہ پیش آیا۔ جو بھی ڈول کنوئیں میں ڈالا جاتا، واپس نہ آتا، حالانکہ رسی ضرور لوٹ آتی۔ گاؤں والوں کے لیے یہ واقعہ ایک خوف کی علامت بن گیا اور سب نے سوچا کہ شاید اندر کوئی جن یا مخلوق ہے جو یہ حرکت کر رہی ہے۔ گاؤں میں اعلان ہوا کہ جو بھی اس راز کا پتہ لگائے گا، اسے انعام دیا جائے گا۔

ایک بہادر شخص نے انعام کے بغیر اس مسئلے کو حل کرنے کی پیشکش کی لیکن ایک شرط رکھی کہ رسی پکڑنے والوں میں اس کا بھائی بھی شامل ہوگا۔ بھائی کو بلایا گیا، اور گاؤں والوں نے مل کر رسے کو پکڑ لیا۔ وہ شخص ڈول میں بیٹھ کر کنوئیں میں اترا اور نیچے جا کر دیکھا کہ ایک بڑا سا بندر بیٹھا ہوا ہے جو ڈول سے فوراً رسی کھول دیتا تھا۔

اس شخص نے جیب میں سے کچھ گڑ نکالا اور بندر کو دے دیا۔ بندر گڑ کے چکر میں اس سے مانوس ہو گیا، اور اس شخص نے بندر کو کندھے پر بٹھا کر رسی ہلانا شروع کی۔ اوپر موجود گاؤں والوں نے رسہ کھینچنا شروع کیا۔ جیسے ہی ڈول روشنی میں آیا، گاؤں والے بندر کو دیکھ کر خوفزدہ ہو گئے، اور سمجھے کہ یہ عفریت اس شخص کو کھا گیا ہے۔ سب رسہ چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے، مگر اس شخص کا بھائی رسی تھامے رہا اور اسے کھینچتا رہا، یہاں تک کہ اسے کنارے تک لے آیا۔

کنوئیں سے نکلنے کے بعد اس شخص نے بندر کی حقیقت بیان کی اور کہا کہ اس نے بھائی کو رسے پر رکھنے کی شرط اسی لیے رکھی تھی کہ اگر کچھ برا ہوتا، تو اس کا بھائی کبھی اس کا ساتھ نہ چھوڑتا۔ یہ کہانی ہمیں یاد دلاتی ہے کہ کوئی لاکھ اچھائی کر لے، مگر خون کے رشتے آخرکار خون کے ہی ہوتے ہیں۔ ان رشتوں کی قدر کریں، کیونکہ یہی رشتے آپ کو مشکل وقت میں تھامے رکھتے ہیں۔


Don't forget me in your prayers. Let us know about your reactions 😊


Join Us On

For queries, save the admin's number and message with your name, city, age, and education:

  • 📱 +923306744069

Post a Comment

0Comments

Please Select Embedded Mode To show the Comment System.*